کانگریس نے آج کہا کہ حکومت کے نوٹ منسوخی کے فیصلے سے دیہی لوگ ، غریب،
مزدور، چھوٹے تاجر، کسان اور غیر منظم سیکٹر کے لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں
اور اس جھٹکے سے ان کے ایک سال تک بھی
قابو پانے کی امید نہیں ہے۔کانگریس کے سینئر ترجمان جے رام رمیش نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ عام لوگ مودی حکومت کے اس فیصلے سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔اس کے سامنے روٹی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔